ابنا: چيني وزير اعظم وين جيا باؤسے ملاقات کے دوران راجا پرويز اشرف نے کہا کہ چين کے ساتھ دوستي پاکستان کي خارجہ پاليسي کي اولين ترجيحات ميں شامل ہے –
ملاقات ميں چيني وزير اعظم نے بھي کہا کہ چين عالمي اور علاقائي معاملات ميں پاکستان کے موقف کي حمايت کرتا ہے –
پاکستان اور چين کے وزرائے اعظم کي ملاقات چين کے شہر تيان ميں انجام پائي - پاکستان کے وزير اعظم نے کہا کہ چين نے ہر مشکل وقت پر پاکستان کا ساتھ ديا ہے- انہوں نے کہا کہ ہم چين کے ساتھ دوستي کو مضبوط تجارتي شراکت داري ميں تبديل کرنا چاہتے ہيں –
چيني وزير اعظم نے کہا کہ ان کا ملک ساڑھے چھے ارب روپئے کے بانڈز کے اجراء کے لئے پاکستان سے تعاون کرے گا.
.....
/169